ایران کے توانائی اہداف کو آخر میں نشانہ بنائیں گے، تمام بجلی گھر تباہ کر دیں گے: ٹرمپ

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)نے کہا ہے کہ ایران کے توانائی اہداف کو آخر میں نشانہ بنائیں گے، ایران کے تمام بجلی گھر تباہ کر دیں گے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہوں کہ اب کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے تمام پل بھی تباہ کر دیں گے، ایران میں ابھی کچھ جنگ لڑنےکی صلاحیت باقی ہے، لیکن یہ بہت زیادہ نہیں، یہاں تک کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہو جائیں۔

مزید پڑھیں:اردن کے شہر الازرق میں امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے، ایران

امریکی صدر کا دوران انٹرویو مزید کہنا تھا کہ امریکا کے نمائندوں نے منگل کے روز ایران کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔