فیفا ورلڈکپ: فائنل کے دوران ہاف ٹائم معمول سے زیادہ طویل کیوں ہوگا؟

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل (FIFA World Cup Final)کے دوران ہاف ٹائم معمول سے زیادہ طویل ہونے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ وقفہ 20 سے 25 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے کیونکہ اس دوران سپر باؤل طرز کا ایک شاندار میوزیکل شو پیش کیا جائے گا۔

اس خصوصی شو کی مدت تقریباً 11 منٹ ہوگی جس میں میڈونا، شکیرا اور جنوبی کوریا کے معروف کے-پاپ گروپ بی ٹی ایس مشترکہ طور پر پرفارم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فیفا کے زیر غور ایک آپشن یہ بھی ہے کہ پہلے روایتی 15 منٹ کا ہاف ٹائم رکھا جائے، جس کے بعد میوزیکل شو منعقد کیا جائے۔ تاہم، انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) کے قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو ہاف ٹائم میں زیادہ سے زیادہ 15 منٹ کا وقفہ دیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ سال نیو جرسی میں منعقدہ کلب ورلڈکپ کے فائنل میں بھی کولڈ پلے، جے بالون، دوجا کیٹ، ٹیمز اور ایمانوئل کیلی کی پرفارمنس کی وجہ سے ہاف ٹائم تقریباً 24 منٹ تک جاری رہا تھا۔

اس بار جسٹن بیبر کو بھی میوزیکل شو میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:اپنی حد میں رہنا، فالتو کی باتیں نہیں کرنا میرے ساتھ، زرین خان پاپارازی پر برہم

ان کے علاوہ برنا بوائے، گستاوو دودامل، پی ایس 22 کورس اور کولڈ پلے کے کرس مارٹن بھی اس رنگا رنگ تقریب کا حصہ ہوں گے۔

ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب فائنل میچ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل منعقد کی جائے گی۔