تربیلا ڈیم میں چینی منصوبے پر کام کرنے والا اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے (ٹی فائیو) میں تعینات لائٹ ڈیوٹی فورمین صابر حسین نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گلہ موڑ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے صابر حسین پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صابر حسین تربیلا ٹی فائیو منصوبے میں لائٹ ڈیوٹی فورمین کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ چائنیز پراجیکٹ منیجر کے ڈرائیور کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

مزیدپڑھیں:رحیم یار خان، انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلا مین ہول ایک اور معصوم کی جان لے گیا

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور واقعے کے محرکات سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔