پیٹرول کی کسٹم کلیئرنس میں تاخیر، ملک میں صرف 15 دن کا ذخیرہ رہ گیا

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

اسلام آباد: آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل نے حکومت کو ملک میں پیٹرول کی ممکنہ قلت سے خبردار کرتے ہوئے پیٹرول کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق او سی اے سی (آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل) نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ تقریباً 370 ہزار ٹن، صرف 15 روز کی کوریج باقی ہے، کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر کے باعث درآمدی پیٹرول مارکیٹ تک نہ پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، کسٹمز میں مزید تاخیر سے ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ، ون ڈے اور T20 ورلڈکپ کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے فارمیٹس میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری

آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 66.7 ارب روپے کے زیر التوا کلیمز فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مالی بحران کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی درآمدی صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔