وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا منصوبہ زیر غور ہے، جس کے تحت نئے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو کابینہ میں شامل کیے جانے پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں شمولیت کے لیے نوشین افتخار، دانیال چوہدری، شاہ زیب درانی اور ناصر بٹ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ منظور کاکڑ، عابد شیر علی، فیصل سبزواری اور نیاز امیر بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر نواز اور عثمان اویسی کے نام بھی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ ردوبدل کے تحت بعض موجودہ وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جا سکتے ہیں اور انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارتوں کی تنظیمِ نو کے تحت بعض وفاقی ڈویژنز کو ضم کرنے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کے لئے شارٹ لسٹ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔












بدھ 15 جولائی 2026 


