طلاق کے 12 سال بعد جینیفر ونگٹ دوسری شادی کیلئے تیار، دولہا کون ہے؟

Calender Icon جمعرات 16 جولائی 2026

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ(Jennifer Winget) ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔

جینیفر ونگٹ کی پہلی شادی اداکار کرن سنگھ گروور سے 2012ء میں ہوئی تھی، دونوں کی ملاقات مقبول ٹی وی ڈرامے دل مل گئے کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں دوستی محبت میں بدل گئی، تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور دونوں نے 2014ء میں علیحدگی اختیار کر لی، بعد ازاں کرن سنگھ گروور نے اداکارہ بپاشا باسو سے شادی کر لی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جینیفر ونگٹ سنگاپور سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت ولیم اشمیل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

مزیدپڑھیں:دعا لیپا کی ٹرمپ خاندان سے منسلک لگژری ریزورٹ پلان کیخلاف مظاہروں کی حمایت

رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی برطانیہ میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں متوقع ہے، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوست شریک ہوں گے۔

دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب انہیں ایک ساتھ تعطیلات گزارتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی قربت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوئیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد جینیفر ونگٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔