مریم نواز نے پنجاب کے 5 شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا، صوبے میں 5000 بسیں چلانے کا اعلان

Calender Icon جمعرات 16 جولائی 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(Maryam Nawaz) نے صوبے کے 5 شہروں میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

عارف والا میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے، جن اضلاع میں یہ بسیں لانچ ہو رہی ہیں وہاں کے رہائشیوں کو مبارک ہو۔

مزیدپڑھیں:آئی فون 18 پرو میکس کا ممکنہ وزن کتنا ہوگا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

مریم نواز نے کہا کہ رواں سال 1500 مزید بسیں آ رہی ہیں، پانچ سال میں 5 ہزار بسیں چلانے کا ہدف ہے، معمر افراد، اسپیشل افراد، خواتین اور طالب علموں کے لیے بس میں سفر بالکل مفت ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہنے والا ہر شخص مریم نواز کی ذمہ داری ہے، طلبہ کو لیپ ٹاپ، الیکٹرک بائیک، ٹیبلٹ اور 50 ہزار اسکالر شپس دے رہےہیں۔