بندکمروں میں فیصلےکرنے والے خیبرپختونخوا میں تجربےکر رہے ہیں، سہیل آفریدی

Calender Icon جمعرات 16 جولائی 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی(Sohail Afridi) نے کہا ہے کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے خیبرپختونخوا میں تجربے کررہے ہیں۔

سوات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے خیبرپختونخوا میں تجربے کررہے ہیں، بند کمروں کے فیصلہ ساز اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوگ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے بد دل ہو رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں اب عمران خان کی پالیسی چلے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا اس طرح بیان نہیں آنا چاہیے تھا، شفیع جان
دوسری جانب وزیر اطلاعات کے پی شفیع جان کا کہنا ہے کہ شہید سب کے سانجھے ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا اس طرح بیان نہیں آنا چاہیے تھا، مولانا فضل الرحمان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔

مزیدپڑھیں:مریم نواز نے پنجاب کے 5 شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا، صوبے میں 5000 بسیں چلانے کا اعلان

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفیع جان نےکہا کہ مولانا صاحب کو آپ ایک بیان پر غدار ڈکلیئر نہیں کرسکتےہیں، اب اس چیز کو بند کرکے آگے بڑھنا چاہیے اور یہ نوبت کیسے آئی؟ اس پر غور کرنا چاہیے۔

وزیراطلاعات کے پی نےکہا کہ حکومت کو سب سے بڑا چلینج دہشتگردی کا ہے، بلوچستان کا 80 فیصد حصہ نو گو ایریا بن چکا ہے، بلوچستان میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کی ہے، وہاں کیوں پالیسی واضح نہیں ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کو 3 سال پورے ہو رہے ہیں، قیدی کے حقوق ہوتے ہیں جو بانی چیئرمین کو نہیں دیے جارہے۔