راولپنڈی، پولیس کا ہنی ٹریپ گینگ بے نقاب، ہیڈ کانسٹیبل سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Calender Icon جمعہ 17 جولائی 2026

راولپنڈی میں پولیس کے مبینہ ہنی ٹریپ گینگ(Honey Trap Gang) کا انکشاف سامنے آیا ہے جہاں شہری کو لوٹنے کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایک خاتون کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گینگ نے شیراز نامی شہری کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کے ذریعے نشانہ بنایا اور اس سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تاہم بعد ازاں 11 لاکھ روپے پر معاملہ طے ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

شیراز کی بازیابی کے بعد اس کے اہل خانہ نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) کو درخواست دے کر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی، مسلح ڈاکوؤں نے تاجر سے گن پوائنٹ پر 90 لاکھ روپے لوٹ لیے

الزام ہے کہ پولیس اہلکار نے خود کو بچانے کے لیے شیراز کے خلاف خاتون کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ بھی درج کروا دیا تاہم پولیس انکوائری میں شیراز کے الزامات درست قرار دیے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ چکلالہ میں پہلے سے درج ایف آئی آر میں ہیڈ کانسٹیبل لاریب اور چار دیگر افراد کے خلاف ضمنی دفعات شامل کر دی گئی ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔