اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار

Calender Icon جمعہ 17 جولائی 2026

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو(Benjamin Netanyahu) آئندہ ہفتے امریکا نہیں جائیں گے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم سینیٹر لنزے گراہم کی یاد میں ہونے والی تقریب ملتوی ہونے کی وجہ سے امریکا نہیں جائیں گے۔

بینجمن نیتن یاہو کے ہفتہ کے روز امریکا جانے اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے منگل تک وہاں قیام کرنے کی توقع تھی، امریکی سینیٹر لنزے گراہم جو اسرائیل کے کٹر حامی اور ایران کےسخت مخالف تھے، مختصر علالت کے بعد گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے۔

مزیدپڑھیں:دنیائے فٹبال پر یورپ کی بادشاہت ہوگی یا جنوبی امریکا کی؟ فیصلہ اتوار کو ہوگا

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سینیٹر لنزے گراہم کو اپنا قریبی دوست اور امریکا اسرائیل اتحاد کا زبردست حامی قرار دیا تھا اور اسرائیل کی سلامتی کے لئے ان کے عزم کی تعریف کی تھی۔