وائٹ ہاؤس اہلکار کی امریکی صدر کی تقاریرپر شرطیں، 1لاکھ ڈالر کمالیے

Calender Icon جمعہ 17 جولائی 2026

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ٹیلی پرامپٹر آپریٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر سے مبینہ فائدہ کمانے کا الزام سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور آفس وائٹ ہاؤس کے ٹیلی پرامپٹر آپریٹر(Tele parameter Operator) گیبریل پیریز پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کی تقاریر میں استعمال ہونے والے مخصوص الفاظ پر شرطیں لگا کر تقریباً ایک لاکھ ڈالر کمائے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی تقریر گیبریل پیریز کو ٹیلی پرامپٹر پر چلانے کے لیے پہلے مل جاتی تھی، وہ تقریر کے اہم نکات پر آن لائن گیمبلنگ ایپ پر شرطیں لگا کر جیتا کرتا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ شرطیں مقامی پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم پر لگائی گئیں، مشکوک سرگرمی کا پتا چلنے پر پلیٹ فارم نے گیبریل پیریز کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا اور معاملہ امریکی ریگولیٹری ادارے کو رپورٹ کر دیا۔

مزید پڑھیں:امریکی میڈیا کے مطابق یہ شرطیں مقامی پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم پر لگائی گئیں

اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، متعلقہ ملازم کو معطل کرکے بغیر تنخواہ رخصت پر بھیج دیا گیا اور وہ اب وائٹ ہاؤس میں خدمات انجام نہیں دے گا۔