قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

قطر(qatar) نے عراق (Iraq)کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایران(Iran) کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی صریح پامالی قرار دیا ہے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اس لئے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازع کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں۔

مزیدپڑھیں:ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام

بیان میں زور دیا گیا کہ خطے کو ان بلاجواز حملوں کے نتائج سے محفوظ رکھا جائے، کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔