پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل کل سے شروع ہوگا، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

کل سے پنجاب(Punjab) میں مون سون بارشوں(rain) کے دوسرے اسپیل کا آغاز ہوگا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 24 جولائی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل میں کم وقت میں زیادہ بارش کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:ہما قریشی سے شادی کی افواہوں پر مبینہ بوائے فرینڈ کا ردعمل آگیا

لاہور، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی بارش متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مقامی ندی نالوں، نالہ لئی، کشمیر، مری، گلیات اور شمال مشرقی پنجاب کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔