کھڑی شریف میں امیر مقام کا تاریخی استقبال، مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام (Engineer Amir Muqam) نے کھڑی شریف میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری رخسار احمد (Chaudhry Rukhsar Ahmed) کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے عوامی جلسے اور تاریخی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھڑی شریف میں عوام کا شاندار استقبال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں شیر کے نشان کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ LA-4 کھڑی شریف میں ہزاروں کارکنوں اور عوام کی بھرپور شرکت نے انتخابی مہم کو نئی توانائی دی ہے۔ انتخابی مہم چلانے والی ٹیم، کارکن اور مقامی قیادت پیشگی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اس حلقے میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے کارکنوں اور عوام کی عزت کی ہے اور آئندہ بھی انہیں کبھی مایوس نہیں کرے گی، عوام کی محبت ہی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔

امیر مقام (Engineer Amir Muqam) نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران بھی چوہدری رخسار احمد (Chaudhry Rukhsar Ahmed) نے ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا تھا اور آج بھی عوام نے ان پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف (Muhammad Nawaz Sharif) اور وزیراعظم محمد شہباز شریف (Muhammad Shehbaz Sharif) کی قیادت میں آزاد کشمیر میں سڑکوں، اسپتالوں، کالجوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام کیا گیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے پانچ دانش اسکولوں کی منظوری دی، گندم اور چینی پر سبسڈی برقرار رکھی اور عوامی فلاح کے متعدد اقدامات کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل منصوبہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مانسہرہ، مظفرآباد، میرپور ایکسپریس وے اور میرپور کو گیس کی فراہمی جیسے اہم منصوبے بھی حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بننے سے عوامی مسائل زیادہ مؤثر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقیاتی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا تاریخی فیصلہ بھی محمد نواز شریف (Muhammad Nawaz Sharif) نے کیا تھا۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل کل سے شروع ہوگا، اربن فلڈنگ کا خدشہ

امیر مقام (Engineer Amir Muqam) نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ حکومت نے سنجیدگی سے مذاکرات کیے اور بجلی و گندم سبسڈی سمیت عوامی ریلیف کے کئی اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی فیصلے صرف اسمبلی کے ذریعے ہی ہو سکتے ہیں، دھرنے اور لانگ مارچ قانون سازی کا متبادل نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور تحریک آزادی کشمیر تکمیلِ پاکستان کی تحریک ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کی ہے اور آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف (Muhammad Nawaz Sharif) آزاد کشمیر میں دو بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، جن میں ایک مظفرآباد اور دوسرا میرپور میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 24 جولائی کو میرپور میں ہونے والے تاریخی جلسے سے محمد نواز شریف (Muhammad Nawaz Sharif) اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز (Maryam Nawaz) مشترکہ خطاب کریں گے جبکہ مریم نواز مظفرآباد کے جلسے میں بھی شریک ہوں گی۔

انہوں نے چوہدری بنارس اعظم ایڈووکیٹ (Chaudhry Banaras Azam Advocate) کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہیں اور میرپور کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر پوری قوم کا مشترکہ قومی مسئلہ ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری رخسار احمد (Chaudhry Rukhsar Ahmed) نے کہا کہ میرپور کو گیس کی فراہمی، بجلی کے مسائل کا مستقل حل اور کھڑی شریف میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام ان کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

جلسے کے دوران چوہدری بنارس اعظم ایڈووکیٹ (Chaudhry Banaras Azam Advocate)، راجہ محسن (Raja Mohsin)، راجہ نوید اختر گوگا (Raja Naveed Akhtar Goga)، مرزا مظفر (Mirza Muzaffar) اور چوہدری سراج الحق (Chaudhry Siraj-ul-Haq) نے اپنے ہزاروں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چوہدری شہباز منیر ایڈووکیٹ (Chaudhry Shehbaz Munir Advocate)، چوہدری ریاض اعظم (Chaudhry Riaz Azam)، ضلعی صدر جاوید قادر (Javed Qadir)، راجہ وقاص انور (Raja Waqas Anwar)، طارق بٹ (Tariq Butt)، حاجی معروف (Haji Maroof)، چوہدری امتیاز (Chaudhry Imtiaz)، چوہدری نعیم الرحمٰن (Chaudhry Naeem-ur-Rehman)، شکیل (Shakeel)، سردار طارق (Sardar Tariq) سمیت مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔