جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے کپتان کا تقرر ابھی نہیں کیا، فیصلہ 20 اکتوبر کو متوقع، پی سی بی

Calender Icon ہفتہ 18 اکتوبر 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کا تقرر ابھی نہیں کیا گیا، اور حتمی فیصلہ 20 اکتوبر کو متوقع ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کپتانی پر مشاورت جاری ہے، حتمی اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک تفصیلی خط لکھا ہے جس میں کپتانی کے معاملے پر سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے معاملہ دونوں کمیٹیوں کے سپرد کر دیا ہے تاکہ میرٹ اور ٹیم کی مستقبل کی حکمتِ عملی کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جا سکے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کپتانی کے لیے چند نام زیر غور ہیں تاہم ابھی کسی کھلاڑی پر اتفاق نہیں ہوا۔ حتمی فیصلہ 20 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔قومی ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، جس کے لیے اسکواڈ اور کپتان کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔