بشریٰ بی بی کو جیل میں دو بار کرنٹ لگا،مریم وٹو کا دعویٰ

Calender Icon جمعرات 23 جولائی 2026

بشریٰ بی بی (Bushra Bibi) کی بہن مریم وٹو (Maryam Wattoo) نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں ان کی بہن کو نامناسب حالات کا سامنا ہے، جہاں بارش کے دوران سیل کے سوئچ بورڈ میں کرنٹ آ جاتا ہے اور انہیں دو مرتبہ کرنٹ لگ چکا ہے۔ ان کے مطابق حفاظتی اقدام کے طور پر بشریٰ بی بی کو ایک لکڑی کا چمچا دیا گیا ہے تاکہ وہ اسی کی مدد سے بجلی کے بٹن بند کریں۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ (11th Hour) میں گفتگو کرتے ہوئے مریم وٹو نے مزید دعویٰ کیا کہ عمران خان (Imran Khan) کی بینائی بھی شدید متاثر ہو چکی تھی اور انہیں صرف 15 فیصد روشنی دکھائی دیتی تھی، جبکہ 85 فیصد بینائی ختم ہو چکی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پردہ پھٹنے کے باوجود 10 روز تک انہیں مناسب طبی توجہ فراہم نہیں کی گئی اور انہوں نے خود فون پر بتایا کہ وہ ڈاکٹر کو بلانے کے لیے روتی رہیں۔

مریم وٹو نے الزام عائد کیا کہ بشریٰ بی بی کے سیل میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ان کے مطابق سیل میں گٹر کا ڈھکن کھلا رہتا ہے، جہاں سے چوہے اندر آ جاتے ہیں، حتیٰ کہ نماز کی ادائیگی کے دوران بھی ان پر چوہے گرے۔ انہوں نے کہا کہ سیل میں نہ ائیر کنڈیشنر موجود ہے اور نہ ہی مناسب کھڑکیاں، جس کی وجہ سے قید کے حالات مزید دشوار ہو جاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:روزانہ کی بنیاد پر عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ، 3 روز میں پٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوا؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی نے ایسا کون سا جرم کیا ہے کہ انہیں اس طرح کے حالات میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن شدید مشکلات سے گزر رہی ہیں، مگر اس سطح پر ان کے حق میں آواز نہیں اٹھائی جا رہی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش ہیں، جو افسوسناک ہے۔

مریم وٹو نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر 5 اگست کو لائحہ عمل دینا ہے تو گزشتہ ایک سال کے دوران کیا اقدامات کیے گئے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف موومنٹ (Insaf Movement) سمیت پارٹی کی موجودہ تنظیموں کو فعال کیا جائے اور کارکنوں کو بار بار نئے اعلانات کا انتظار کرانے کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

if you want to create more options then add new post