اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ(Ata Tarar) نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز سرکاری اور نجی شعبے سے اشتہارات حاصل کرتے ہیں جبکہ ڈیجیٹل ذرائع سے بھی آمدن ہوتی ہے، اس کے باوجود صحافیوں کی ویلفیئر کے لیے کوئی فنڈ قائم ہو سکا اور نہ ہی دورانِ ڈیوٹی وفات پانے والے صحافیوں کے لیے کوئی پیکج تیار کیا گیا۔
پی بی اے صحافیوں کی ویلفیئر اور دورانِ ڈیوٹی وفات پر معاوضے کا نظام وضع کرے، عطاء اللہ تارڑ
جمعرات 5 نومبر 2026 جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی نظام وضع کرنا ہوگا،اب ایسے نہیں چلے گا۔














