ٹیکنالوجی کمپنی گوگل(Google) نے اپنے صارفین کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب صارفین سیلفی ویڈیو کی مدد سے اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارف کو ابتدا میں ایک سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنا ہوگی جس میں کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے چند مختصر ہدایات پر عمل کرنا ہوگا تاکہ چہرے کے مختلف زاویے محفوظ کئے جا سکیں۔
اس کے بعد اگر صارف اپنا پاس ورڈ بھول جائے تو نئی سیلفی ویڈیو ریکارڈ کر کے اپنے گوگل اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکے گا۔

گوگل نئی ویڈیو کا موازنہ پہلے سے محفوظ ویڈیو سے کرے گا اور شناخت کی تصدیق ہونے پر لاگ اِن کی اجازت دے گا، صارف کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ سے محفوظ شدہ سیلفی ویڈیو حذف کر سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:سمندر میں ڈوبے بازنطینی جہاز کے ملبے سے سونے کے زیورات دریافت
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ ویڈیو صرف سائن اِن میں مدد کیلئے استعمال کی جائے گی جب تک صارف خود کسی اضافی مقصد کیلئے اسے شیئر کرنے کی اجازت نہ دے۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ محفوظ کی گئی سیلفی ویڈیو انکرپٹڈ انداز میں محفوظ رکھی جائے گی جبکہ جعلی تصاویر یا ویڈیوز کے ذریعے دھوکا دہی سے بچاؤ کیلئے اس فیچر میں سکیورٹی کی متعدد جدید تہیں شامل کی گئی ہیں۔













اتوار 26 جولائی 2026 

