امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے اشاروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف مزید حملوں کو عارضی طور پر روکنے کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں میں یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ تنازع دوبارہ سفارتی مذاکرات کی جانب بڑھ سکتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 5.8 فیصد کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 5.5 فیصد کمی کے بعد 84.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ میں فائرنگ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلی گئی تھیں تاہم امریکی حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں فوری طور پر جنگ کے پھیلاؤ کے خدشات کم ہوئے ہیں۔













پیر 27 جولائی 2026 

