آنجہانی سپر اسٹار کی گرل فرینڈ انیتا اڈوانی نے انکشاف کیا ہےکہ راجیش کھنہ نے ڈمپل کپاڈیہ سے 10 بار طلاق مانگی لیکن وہ ان سے طلاق نہ لے سکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجیش کھنہ نے 1973 میں ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی تھی اس وقت ڈمپل کی عمر صرف 16 سال تھی، دونوں کی ازدواجی زندگی کا آغاز زور و شور سے ہوا لیکن جلد ہی تعلقات میں تلخی آگئی، 2 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد 1982 میں جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی لیکن یہ علیحدگی کبھی قانونی طور پر طلاق کی شکل اختیار نہ کرسکی۔
بعد ازاں راجیش کھنہ اپنی موت سے قبل ایک دہائی سے زائد عرصے تک انیتا اڈوانی سے قریبی تعلقات میں رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس اپریل میں ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے انیتا اڈوانی کی راجیش کھنہ کے ساتھ گزارے وقت کو ایک جائز شادی کے طور پر تسلیم کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا گیا، اس کے برعکس عدالت نے اس رشتے کو ’کریکٹر آف لائیو ان ریلیشن اپ‘ ایک ایسا رشتہ جو ہندو میرج ایکٹ کے تحت شادی کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا قرار دیا۔
اس پر انیتا اڈوانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا کیس ہندو میرج پر چلایاگیا جس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ، یہاں سے سول میں بھیج دیا جہاں قوانین مختلف ہیں ۔
انیتا کا کہنا تھا کہ ’ کہا جاتا ہے کہ ازدواجی تعلق ٹھیک ہو اور اگر کسی کی بیوی موجود ہو ، اس کے ساتھ رہ رہی ہے تو آپ اس شخص کے ساتھ تعلق نہیں بنا سکتے لیکن اگر کسی کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی جائے، سالوں تک کوئی رشتہ نہ رکھے اس کے بعد کوئی آکر اس شخص کی زندگی میں اس کی کمی پوری کردے تو وہ بیوی پھر کہیں نہیں رہتی ‘۔
مزید پڑھیں:جنوبی کوریا میں لاشوں کی جِلد کا سدا بہار جوانی کیلئے استعمال کا انکشاف
انیتا اڈوانی نے مزید کہا کہ راجیش نے کتنی مرتبہ اپنی بیوی سے طلاق مانگی لیکن انہوں نے نہیں دی ، ان کا مطالبہ تھا کہ اگر طلاق چاہیے تو سب کچھ ہمارے نام کردو، راجیش خود بھی اپنے انٹرویو میں بتا چکے تھے کہ وہ طلاق مانگ چکے ہیں اور انہوں نے یہ طلاق 10 بار مانگی لیکن انھوں نے نہیں دی۔













پیر 27 جولائی 2026 

