حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon منگل 3 نومبر 2026

حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد  369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 4 نومبر کےلیے مقرر کی گئی ہیں۔