سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گیا

Calender Icon پیر 27 جولائی 2026

کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو 3 ہزار 430 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت کم

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 93 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال سونے کے نرخوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات کی خریداری کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتوں کے رجحان پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔