بالی وڈ اداکار سلمان خان قانونی جنگ جیت گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے کالے ہرن کیس سے ملتی جلتی فلم کالا ہرن بنائی جارہی تھی جس پر اداکار کی جانب سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اس حوالے سے دہلی ہائیکورٹ نے سلمان خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کے پروڈیوسر کو ہدایت کی کہ وہ فلم کے پروموشنل مواد کو تمام سوشل پلیٹ فارمز سے فوری ہٹا دیں۔
عدالت نے پروڈیوسرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ہی ٹیزر ہٹا دیں، اگر وہ اس ہدایت پر عمل کرنے میں ناکام رہے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ مواد ہٹانے کی ہدایت کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں ٹیزر دیکھنے کے بعد جج نے اس کی مسلسل آن لائن دستیابی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔عدالت نے فلم بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کا مواد ہے؟ کیا آپ کو معلوم نہیں پچھلی بار کوئی آرڈر پاس نہیں کیا گیا تھا، آپ کے مؤکل کو لگتا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ عوامی سطح پر اس کی موجودگی سلمان خان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، آپ کسی عام آدمی کے ساتھ بھی ایسا نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں:جاپانی جزیرے میں 7.1 کی شدت کا زلزلہ، 1 میٹر بلند سونامی وارننگ جاری
اداکار نے فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور مؤقف اختیار کیاا تھا کہ یہ ان کے 1998 کے بدنام زمانہ کالے ہرن کے شکار کے کیس اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھ ان کی مبینہ کشیدگی کی تصویر کشی ہے۔













منگل 28 جولائی 2026 

