جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے باعث سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
مزید پڑھیں:کالعدم کشمیر کمیٹی کے لوگ ازلی دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا
دوسری جانب میکسیکو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔













منگل 28 جولائی 2026 

