مومنہ اقبال کیس، تفتیش مکمل، ایم پی اے ثاقب چدھڑ قصور وار قرار

Calender Icon منگل 28 جولائی 2026

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے کیس میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل ہو گئی ہے جس میں وہ قصوروار پائے گئے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے مقدمے میں ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی جس کے دوران مومنہ اقبال کی جانب سے عدنان احسان ایڈووکیٹ جبکہ ثاقب چدھڑ کی جانب سے رانا معروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نجم باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا نے دو روز قبل اپنا موبائل فون نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں جمع کروایا تھا، ان کی کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور اس کے دوران انہیں قصوروار پایا گیا ہے۔

اہلیہ سمیرا کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔مومنہ اقبال کے وکیل عدنان احسان نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کی جائے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی آزادی مومنہ اقبال کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی کشمیریوں اور میاں نواز شریف کو شفاف الیکشنز میں کامیابی پر مبارکباد

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔