ابوظبی: عرب امارات نے قانونی اور عدالتی معاملات میں مزید بہتری کیلئے مصنوعی ذہانت کو متعارف کرادیا۔
اماراتی حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی عدالتی پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا ہے، یہ پلیٹ فارم مقدمات کی کارروائی تیز اور قانونی خدمات مزید مؤثربنائے گا۔حکام نے بتایا کہ اےآئی عدالتی نظام ججز کی معاونت کرے گا تاہم حتمی فیصلہ ججز ہی کریں گے۔
مزید پڑھیں:مومنہ اقبال کیس، تفتیش مکمل، ایم پی اے ثاقب چدھڑ قصور وار قرار
نائب صدر امارات شیخ منصور نے کہا کہ اے آئی عدالتی پلیٹ فارم انصاف کے شعبے میں تاریخی کامیابی ہے، اے آئی پلیٹ فارم قانونی تحقیق، عدالتی دستاویزات اور مقدمات کے تجزیے میں معاون ثابت ہوگا۔













منگل 28 جولائی 2026 

