ایرانی حکام کا سعودی عرب پر حملوں سے لاتعلقی کا اعلان، الزامات مسترد

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی اہداف پر فائر کیے گئے پروجیکٹائلز سے کوئی تعلق نہیں، ایرانی فوجی ذرائع نے الزامات مسترد کر دیے۔

اس سے قبل ترجمان سعودی وزارت دفاع نے تیل تنصیبات پر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا، ترجمان کے مطابق ایران نواز ملیشیاؤں نے عراقی سرزمین سے حملے کیے، عراق سے داغے گئے ڈرونز کو تباہ کردیا۔

مزید پڑھیں:بگٹی دہشتگردوں کی فائرنگ، رکھنی میں ڈی ایس پی بارکھان شہید

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق عراق اپنی سرزمین کو حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے، مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفظ رکھتے ہیں۔