بگٹی دہشتگردوں کی فائرنگ، رکھنی میں ڈی ایس پی بارکھان شہید

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

پولیس کے مطابق بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کرکے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس میں مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ شاہد رند کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کا تعاقب کر رہے ہیں اور انہیں ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:جاپان،7.1 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک، 50 زخمی،انفرسٹریکچر تباہ، ہنگامی حالت نافذ

انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور منطقی انجام تک جاری رہیں گی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔