دہشتگرانہ ویڈیوز معاملہ، آسٹریلیا میں ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر مقدمہ دائر

Calender Icon جمعرات 30 جولائی 2026

ٹیلی گرام پلیٹ فارم سے دہشتگرانہ ویڈیوز ہٹانے میں ناکامی پرٹیلی گرام کو 54.6 ملین آسٹریلوی ڈالر تک کے سول جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔آسٹریلیا کی آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے کمشنر نے ٹیلی گرام کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آن لائن سیفٹی کمیشن کا الزام ہے کہ پلیٹ فارم دہشت گردی سے متعلق ویڈیوز اور دیگر ممنوع مواد کی بروقت نشاندہی اور ہٹانے میں ناکام رہا، حالانکہ آسٹریلوی صارفین نے اس کو رپورٹ کیا ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق دہشت گردوں کی پھانسیوں اور اجتماعی فائرنگ کے واقعات سے متعلق ویڈیوز رپورٹ ہونے کے باوجود کافی عرصے تک دستیاب رہیں۔ بعض متعلقہ اکاؤنٹس، چینلز اور گروپس کو بھی بروقت معطل یا بند نہیں کیا گیا۔

یہ کارروائی آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت کی جا رہی ہے، اور اگر عدالت نے خلاف ورزی ثابت کر دی تو ٹیلی گرام کو 54.6 ملین آسٹریلوی ڈالر تک کے سول جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور،3 منزلہ مکان کی چھتیں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، مزید اموات کا خدشہ، ریسکیو

دوسری جانب ٹیلی گرام نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند مواد کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور 2026 کے دوران ہزاروں شدت پسند کمیونٹیز کو بلاک کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اس مقدمے کا دفاع کرے گی۔