MGکی پاکستان میں نئی MG ZS ہائبرڈ پاور ٹرین متعارف، قیمت کتنی ہوگی؟

Calender Icon ہفتہ 1 اگست 2026

ایم جی پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کے بعد دوسری جنریشن کی MG ZS کو باضابطہ طور پر پاکستان میں لانچ کر دیا ہے۔

نئی MG ZS پہلی بار ہائبرڈ پاور ٹرین کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ اس کا بنیادی ویریئنٹ روایتی 1500 سی سی پیٹرول انجن سے لیس ہے۔نئی MG ZS کو تین ویریئنٹس وائب (Vibe)، ایکسائٹ (Hybrid+ Excite) اور ایسنس (Hybrid+ Essence) میں پیش کیا گیا ہے۔

وائب بنیادی نان ہائبرڈ ماڈل ہے جبکہ ایکسائٹ اور ایسنس جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔کمپنی کے مطابق نئی نسل کی ZS پہلے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ لمبی اور چوڑی ہے اور اسے مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

ٹاپ ویریئنٹ Hybrid+ Essence میں 1500 سی سی ہائبرڈ انجن، 212 ہارس پاور، 465 نیوٹن میٹر ٹارک، 1.83 کلو واٹ آور بیٹری اور 3 اسپیڈ ہائبرڈ ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔

گاڑی میں جدید سہولیات شامل کی گئی ہیں جن میں پینورامک سن روف، 12.3 انچ انفوٹینمنٹ اسکرین، وائرلیس ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، چھ ایئر بیگز، 360 ڈگری کیمرہ، ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم (ADAS)، الیکٹرک ٹیل گیٹ، وینٹی لیٹڈ سیٹس، ہیٹڈ سائیڈ مررز اور انٹیلیجنٹ ہیڈ لائٹ کنٹرول شامل ہیں۔

ایم جی کی نئی ہائبرڈ ZS کا مقابلہ پاکستانی مارکیٹ میں ہونڈا HR-V e، ٹویوٹا کرولا کراس HEV، ہیول جولیون، سوزوکی فرنکس مائلڈ ہائبرڈ اور جیکو J5 جیسی گاڑیوں سے ہوگا، جبکہ نان ہائبرڈ ویریئنٹ دیگر سب کمپیکٹ ایس یو ویز کے مقابلے میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے نئی MG ZS کی ابتدائی ایکس فیکٹری قیمتیں بھی جاری کر دی ہیں۔ Vibe کی قیمت 65 لاکھ 99 ہزار روپے، Hybrid+ Excite کی 70 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ Hybrid+ Essence کی قیمت 74 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تینوں ویریئنٹس کی بکنگ 12 لاکھ روپے سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی

ایم جی پاکستان کے مطابق یہ محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی قیمتیں ہیں اور مستقبل میں ٹیکسوں میں کسی ممکنہ اضافے سے متاثر نہیں ہوں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی MG ZS کی ڈیلیوری کا آغاز ستمبر 2026 سے کیا جائے گا۔