سیاحوں سے میل جول کے دوران”ریچھوں“ کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ مختلف آوازیں ضرور نکال سکیں گے‘دن میں چھ گھنٹے شائقین کا دل بہلانا ہوگا.اشتہار کے مندرجات
بیجنگ، چین میں ریچھ بننے کی ملازمت کا اشتہار دیا گیا ہے جس کے لیے سالانہ تنخواہ ایک لاکھ یوآن ہوگی یہ اشتہار چین کے ایک چڑیا گھر کی جانب سے ملازمت کے اشتہارات کے سیکشن میں دیا گیا منتخب ملازمین کو ڈیوٹی کے ووران سیاہ ریچھ کی طرح کا سوٹ پہن کر شائقین کو بہلانا ہوگا.
اس انوکھی نوکری اشتہار چین کے علاوہ دنیا کے مختلف ملکوں میں سوشل میڈیا پر زیربحث ہے ‘اشتہارصوبہ ہینان کے شہر Luohe کے وائلڈ لائف زو کی جانب سے دیا گیا تھا یہ واضح نہیں کہ کاسٹیومز میں پنکھے یا ہوا کی نکاسی کا نظام موجود ہوگا یا نہیں کیونکہ اشتہار میں بس یہ لکھا ہے کہ یہ نرم کاسٹیوم ہوگا، اشتہار میں کہا گیا کہ امیدواروں کی کم از کم عمر 18 سال جبکہ جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہوگا.
اشتہار کے مطابق ان افراد کو 6 گھنٹے کام کرنا ہوگا جبکہ ہر مہینے 4 دن چھٹی ملے گی، سیاحوں سے میل جول کے دوران ان انسانی ریچھوں کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ مختلف آوازیں ضرور نکال سکیں گے، یہ افراد چڑیا گھر آنے والے افراد سے کھانے پینے کی چیزیں لے سکیں گے۔
مزید پڑھیں:عیسی خیل، کھیلتے ہوئے گاڑی میں پھنس کردم گھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
اشتہار میں بتایا گیا کہ اگر آپ تھک گئے ہیں تو لیٹ کر خیالی پلاؤ پکائیں، اگر توانائی محسوس کر رہے ہیں تو اچھلیں، رقص کریں، درختوں پر چڑھ جائیں یا مچھلیاں پکڑیں، ملازمت کرنے والوں کو ہر چیز کرنے کی اجازت ہوگی دوسری جانب یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے افراد کو اس ملازمت کے لیے رکھا جائے گا مگر اب تک 100 سے زائد افراد نے اس پر چڑیا گھر سے رابطہ کیا ہے.













اتوار 2 اگست 2026 

