وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری(Tariq Fazal Chaudhry) نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر آزاد کشمیر کے غیور عوام اور مہاجرینِ کشمیر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں
،انہوں نے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ دیا۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اس اعتماد کا مظہر ہے جو انہوں نے قائد محمد نواز شریف کی قیادت، مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت اور ترقی کے وژن پر کیا ۔
کشمیری عوام نے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے تمام منتخب امیدواروں، کارکنان اور تنظیمی عہدیداران کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
مزیدپڑھیں:لوئر چترال کے جغور گول نالہ میں سیلاب، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
جنہوں نے بھرپور محنت، نظم و ضبط اور عوامی رابطے کے ذریعے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی عمل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آزاد کشمیر کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے













پیر 3 اگست 2026 

