عروہ حسین کے نئے انداز نے سب کی توجہ کھینچ لی

Calender Icon پیر 3 اگست 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین(urwa hoccane) ایک بار پھر اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

عروہ حسین نے حال ہی میں ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کا باڈی کون اور ٹائی پہنے نظر آئیں اور وہ اس لباس میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اس تقریب کی اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

عروہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر اور ویڈیوز جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

مزیدپڑھیں:آسٹریلیا میں برڈ فلو کا نیا کیس سامنے آنے پر الرٹ، حفاظتی اقدامات سخت

مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے، ایسے سینئرز پر دھیان نہ دیں: عروہ حسین نے علیزے کی حمایت کردی ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔