عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

Calender Icon جمعرات 6 اگست 2026

آبنائے ہرمز کھلنے کی خبروں کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل (Crude Oil)کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 75 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل بھی 79 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:انگلینڈ کے جوس بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑی بن گئے

متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم مجموعی طور پر اس کی قیمت بھی کنٹرول میں ہے، مربن کروڈ کے مستقبل کے سودے 78 ڈالر فی بیرل پر طے پا رہے ہیں۔