ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ، ایف بی آر

Calender Icon اتوار 27 ستمبر 2026

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے پلان تیار کرلیا۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی خود کار آڈٹ نظام غلط فراہم کردہ معلومات کی نشاندہی کرے گا۔ انکم ٹیکس ریٹرن میں غلط معلومات دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے والے زد میں آئیں گے۔ ٹیکس دہندگان کو مالی لین دین کا ریکارڈ احتیاط سے مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی / اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کے بعد مکمل بحال، پی ٹی اے

واضح کیا گیا ہے کہ تمام معلومات درست اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ درج ہونی چاہیے۔ انکم ٹیکس ریٹرن میں غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائےگی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔