پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر مملکت

Calender Icon جمعہ 7 اگست 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardadri) نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں فتنۃ الخوارج کےبھارتی سرپرستی میں سرگرم 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔

انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزیدپڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کے 10 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔