وفاقی حکومت کی جانب سے24 گھنٹے میں ہی ہائی اسپیڈ ڈیزل(High Speed Diesel) پر پیٹرولیم لیوی مزید بڑھا دی گئی۔
ڈیزل پر لیوی میں 81 پیسے اضافہ کیاگیاہے جس کے بعدلیوی بڑھ کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل پر 3دن میں لیوی مجموعی طور پر 3 روپے 46 پیسے بڑھائی گئی ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
پیٹرول اور ڈیزل پر 5،5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی الگ سے عائد ہے، 24 گھنٹے قبل بھی ڈیزل پر لیوی میں ایک روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید
واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت کی جانب سے پیٹرول 2 روپے 20 پیسےاور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 50 پیسے فی لیٹرسستا کیا گیاہے، 2 روپے 20 پیسےکمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔













ہفتہ 8 اگست 2026 

