میجر طفیل محمد شہید کی 68ویں برسی، وزیراعظم،فیلڈمارشل اوروزیرداخلہ کاخراج عقیدت

Calender Icon ہفتہ 8 اگست 2026

فاتح لکشمی پورمیجر طفیل(MajorTufail) محمد شہید نشانِ حیدر کی 68ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
میجرمحمدطفیل شہید (نشان حیدر)کے 68 ویں یوم شہادت پران کے گائوں طفیل آباد( بورے والا) میں شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب ہوئی،میجرجنرل نعمان منظور اعوان نے مزار پر پھول رکھے،اس موقع پرشہید کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی،فیلڈ مارشل،نیول چیف،سربراہ پاک فضائیہ اور پاک افواج کی جانب سے میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔
میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود مشن مکمل کیا،اس  عظیم قربانی اور شجاعت کے اعتراف میں انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیاتھا۔

مزیدپڑھیں:جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
وزیراعظم محمدشہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ سیدمحسن رضانقوی  نےمیجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کوان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میجر طفیل محمد شہید نےاپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دفاعِ وطن کی تاریخ میں لازوال باب رقم کیا،ان کی قربانی اور بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ میجر طفیل محمد شہید کی جرأت و بہادری وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت ہے،قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔