پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا آج سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

Calender Icon ہفتہ 8 اگست 2026

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ(Goods Transport) اتحاد نے آج بروز 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیر کو ٹرانسپورٹ اتحاد کو اجلاس کے لیے طلب کیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا حکومت سے ملاقات کے لیے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی بنادی ہے، اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے کمشنرآفس میں مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

مزیدپڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر گرفتار

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ بنیادوں پر تعین اور ٹڑانسپورٹ سیکٹر پر 7 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کی جا رہی ہے۔