بھارت: سوشل میڈیا کی سوغات، کھانا تیار نہ کرنے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

Calender Icon ہفتہ 8 اگست 2026

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 25 جولائی کو بھارتی شہر بنگلورو کے علاقے کمبالگوڈو میں پیش آیا جہاں 24 سالہ دھیرج کمار نے اپنی بیوی ریما کماری کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دھیرج کمار اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد آبائی ریاست بہار فرار ہوگیا تھا، واقعے کی اطلاع مکان مالک نے دی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھیرج کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ماہ قبل اس نے ریما کماری سے پسند کی شادی کی تھی اور ہم ریما کی فیملی کو بغیر بتائے بنگلورو منتقل ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:شکارپور: مبینہ مضرِ صحت کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق، 7 کی حالت تشویشناک

پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ بنگلورو منتقل ہونے کے بعد ریما کی اس میں دلچسپی ختم ہو گئی تھی اور وہ اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا ریلز بنانے میں گزارتی تھی جبکہ وہ کھانا بھی صرف اپنے لیے ہی پکاتی تھی، یہی ہماری لڑائی کی وجہ بنی اور اسی دوران میں نے ریما کماری کو اس کے دوپٹے سے ہی گلا دبا کر کا قتل کر دیا اور لاش کو چادر میں لپیٹ کر فرار ہو گیا۔