بھارتی خاتون رینو دھریال نے سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Calender Icon ہفتہ 8 اگست 2026

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رینو دھریال نامی خاتون نے سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔رینو دھریال کے سیاہ اور گھنے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ ریکارڈ کی گئی ہے۔

رینو کے ریکارڈ ساز بالوں کی تصدیق اپریل میں بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں کی گئی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکرین کی عالیہ ناسیراوا کے پاس تھا جن کے بالوں کی لمبائی8 فٹ 5.3 انچ تھی۔

مزید پرھیں:بھارت: سوشل میڈیا کی سوغات، کھانا تیار نہ کرنے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

اس حوالے سے رینو نے کہا کہ میں 2015 سے مسلسل اپنے بال بڑھا رہی ہوں، بھارتی ثقافت میں لمبے بالوں کو انتہائی خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔