ژوب، لورالائی اور سبی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات اتوار کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ضلع خضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔
الیکشن کمیشن کی سے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد صوبہ بلوچستان کے 3 اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی کی مختلف میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی 6 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی کل (9اگست2026) منعقد ہوں گے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ان انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ژوب، لورالائی اور سبی کے ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 546، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں، ووٹرز کے لیے مجموعی طور پر 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:حب ڈیم بھرنے کے باوجود پانی کا سنگین بحران، 300 صنعتیں بندش کے دہانے پر
سیکیورٹی انتظامات کے تحت 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور دو پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تینوں اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تحت ووٹنگ کل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔













ہفتہ 8 اگست 2026 

