آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن(Election) کے تیسرے مرحلہ میں ضلع باغ اور ضلع سدھنوتی کی چار نشستوں پر پولنگ کل پیر کے روز ہو گی۔ اور پونچھ ڈویژن کے 7 حلقوں میں الیکشن جو کل ہونا تھا، الیکشن کمیشن کے حکم سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
دو ضلعوں کے ٹوٹل 4حلقوں میں پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ راولا کوٹ شہر سمیت راولا کوٹ ضلع اور سدھنوتی ضلع کے 7 حلقوں میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن بعد میں کرے گا۔
باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں مسلم کانفرنس، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی تکون کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو گا۔
راولا کوٹ شہر اور بعض دوسرے حلقوں میں پولنگ امن و امان کے ساتھ الیکشن کروانے کے مقصد کو مدنظر رکھ کر ملتوی کی گئی ہے۔ پونچھ ڈویژن تمام 11 نشستوں پر الیکشن کروانے کے لئے الیکشن کمیشن نے ابتدائی انتظامات مکمل کر رکھے تھے تاہم آخری وقت پر 7 اگست کو آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے باعث سات حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ محکمۂ داخلہ کی رپورٹ، امن و امان کے خدشات اور امیدواروں کی درخواستوں کے بعد کیا۔
مزیدپڑھیں:سوارا بھاسکر ڈینگی کا شکار، اسپتال میں داخل
7 ملتوی شدہ حلقوں کے نام
ان میں راولا کوٹ شہر سمیت ضلع بھر کے حلقے اور سدھنوتی ضلع کے تمام حلقے شامل ہیں, الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل پیر کے روز 4حلقوں کا الیکشن ہوتے ہی، باقی7 حلقوں میں الیکشن کروانے کے لئے تاریخ کا جائزہ لیا جائے گا۔

AJK الیکشن کمیشن کے دستیاب حلقہ بندی ریکارڈ میں موجودہ نمبرنگ LA-XVIII سے LA-XXIV تک ان سات حلقوں پر مشتمل ہے، جہاں کل الیکشن نہیں ہو رہا۔
یعنی راولاکوٹ کا شہری حلقہ LA-19 اور اس سے متعلقہ راولاکوٹ والے دوسرے حلقے اس postponement میں شامل ہیں۔ جبکہ 10 اگست کو ضلع باغ اور ضلع حویلی میں پولنگ کل شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔
مرحلہ وار پولنگ، دو مراحل میں 34 نشستوں کا انتخاب مکمل ہوا
آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ٹوٹل 45 جنرل نشستوں پر الیکشن اصل شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو ہونا تھے۔ الیکشن سے کچھ روز پہلے راولا کوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہت دھرمی کے باعث آذاد کشمیر الیکشن کمیشن نے الیکشن کے روز امن و امان کو یقینی بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولنگ کو تین مرحلوں میں مکمل کروانے کا فیصلہ کیا۔ اس ترمیم شدہ شیڈول کے تحت 27 جولائی کو میر پور ڈویژن کی 13 نشستوں پر الیکشن کروائے گئے۔ دوسرے مرحلہ میں 2 اگست کو مظفر آیاد ڈویژن کی 9 میں سے 7 نشستوں کے لئے اور مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی 13 نشستوں پر پاکستان بھر میں پولنگ مکمل ہوئی۔ مظفر آباد ڈویژن کے دو حلقوں میں الیکشن مقامی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا جو دو دن بعد منعقد ہوا۔
اس طرح دو مرحلوں میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 34 حلقوں میں ارکان اسمبلی کا انتخاب مکمل ہو گیا۔ کل باغ ضلع کی تین نشستوں باغ وسطی، باغ غربی اور باغ شرقی کے ساتھ ضلع حویلی کی اکلوتی نشست پر الیکشن ہو جائے گا۔ اس کے بعد 7 جنرل نشستوں پر الیکشن باقی رہ جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن ایک دو روز میں کرے گا۔
8 مخصوص نشستوں کا بالواسطہ انتخاب
تمام 45 جنرل نشستوں پر الیکشن مکمل ہونے کے بعد طریقہ کار کے مطابق آٹھ مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والوں کا اعلان الیکشن کمیشن پہلے جمع کروائی گئی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرستوں سے متناسب نمائندگیکے طریقہ کار سے کرے گا۔
آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں میں 5 خواتین کے لیے ہیں۔ باقی تین میں ایک علما، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک بیرونِ ملک مقیم کشمیری شہری کے لیے ہے۔
خواتین اور دیگر تین نشستوں پر عوام براہِ راست ووٹ نہیں دیتے۔ یہ نشستیں اسمبلی کی عام نشستوں کے انتخاب کے نتیجے مرتب ہونے کے بعد متناسب نمائندگی کے طریقۂ کار سے پُر ہوتی ہیں۔امیدواروں کے لیے سیاسی جماعتیں پہلے سے نامزد فہرستیں جمع کراتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مخصوص نشستوں کے لیے الگ نامینیشن فارم nomination form بھی موجود ہے۔













اتوار 9 اگست 2026 

