محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں بارشوں(Rain) کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
لاہور پر چھائے سرمئی بادل پھر برس پڑےاور بارش کے ساتھ ہلکی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 28 سے34 ڈگری تک جاسکتا ہے،لاہورکے علاقوں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، گلبرگ ، جیل روڈ ، لبرٹی ، سی بی ڈی روڈ اور اطراف میں بھی بارش ہورہی ہے،بارش سے شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے،5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنےسے موسم خوشگوار ہوگیاہے۔
کراچی میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے اورکراچی والے آج رم جھم کے منتظرہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائدمیں آج درجہ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے،دن بھر مطلع زیادہ ترابر آلود اور موسم مرطوب رہنےکے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اورموجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈہے،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے ، جنوب مغرب سے16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی ابر آلودہے اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے درجہ حرارت 33 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:بیرسٹر گوہر کی والدہ سپردخاک، سیاسی قیادت کی تعزیت
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اوربعض مقامات پر بارش ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں معمول کی نسبت 2 ڈگری کمی ریکارڈکی گئی ہے،صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اسلام آباد میں دن بھر 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔













اتوار 9 اگست 2026 

