پی آئی اے کے آپریشنل مسائل کے سبب پاکستان سے سعودی عرب کی 6 پروازیں 18 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔
مدینہ اور جدہ ائیرپورٹس پر نجی ائیرلائن کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اسلام آبادسے مدینہ کی پرواز ساڑھے 17 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہے۔
مدینہ سے اسلام آبادکی پرواز رات 2 بجے شیڈول تھی جس کی آج شام 5 بجے آمد متوقع ہے جبکہ لاہور سے مدینہ کی پروازوں میں 18 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
مزید پڑھیں:ساتھی اداکارہ نے دیپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی
اسی طرح ملتان سے جدہ، مدینہ کی پروازوں میں 18 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ مدینہ سے لاہور کی پرواز آج دن ڈھائی بجے شیڈول تھی جس کی اب کل صبح 8 بجے آمد متوقع ہے۔













اتوار 9 اگست 2026 

