پیرس: پاکستان کے محمد زبیر نے جنوبی کوریا کے معروف کھلاڑی لو ہائی کو فائنل میں 5-0 سے شکست دے کر ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پیرس کے ایکسپو پورٹ دے ورسائی میں 5 سے 8 اگست تک ہونے والے مقابلے میں دنیا بھر سے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی، محمد زبیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کے ساتھ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم اور کلب چیمپئن شپ کے ایک ہزار پوائنٹس بھی حاصل کیے۔
زبیر نے سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن اور آٹھ مرتبہ ایوو چیمپئن شپ جیتنے والے ارسلان ایش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ارسلان ایش بعد ازاں آسٹریلیا کے یگامی سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر رہے۔ وہ دو ماہ قبل لاس ویگاس میں 2026 ایوو چیمپئن شپ جیت کر مسلسل چوتھی مرتبہ عالمی اعزاز اپنے نام کرچکے تھے۔
محمد زبیر کی شاندار کامیابی پر اسپورٹس ورلڈ کپ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے
ٹیکن دنیا کی معروف فائٹنگ گیمز میں شامل ہے، جبکہ ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں دیگر مقبول کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔













اتوار 9 اگست 2026 

