نامور بھارتی گلوکار لکی علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سفر کے دوران ہمیشہ کفن اپنے ساتھ رکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں موت کیلئے تیار ہوں۔
90ء کی دہائی کے مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک لکی علی نے اپنے ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے زندگی کی سچائی اور موت کی تیاری کے بارے میں بات کی۔ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
کنسرٹ میں 67 سالہ گلوکار نے مداحوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’میں جانتا ہوں، میں بھی آپ سب سے بہت محبت کرتا ہوں۔ لیکن ایک دن مجھے جانا ہی ہے۔ میں آپ کو اس کے لیے تیار نہیں کر رہا، لیکن میں خود اس کے لیے بالکل تیار ہوں۔‘
انہوں نے ایک ذاتی اور ایمانی بات شیئر کرتے ہوئے بتایا، ’میں جب بھی سفر کرتا ہوں، کفن کا کپڑا ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔ جہاں بھی میں مر جاؤں، مجھے وہیں دفن کر دینا۔‘
مزید پڑھیں:ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ، جعلی ویڈیوز اور آواز کی پہچان کیسے ممکن ہے؟
گلوکار کی اس سادگی نے کروڑوں مداحوں کو جذباتی کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے لیے لمبی اور صحت مند زندگی کی دعائیں کیں۔













پیر 10 اگست 2026 

