حکومت کا 11 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Calender Icon پیر 10 اگست 2026

حکومت نے 11 اگست تک کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اگست کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔