ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Calender Icon منگل 11 اگست 2026

ہانگ کانگ(Hong Kong) میں گزشتہ روز درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو 1984 کے بعد سے یعنی 42 سال میں شہر میں ریکارڈ کیا جانے والا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی موسمیاتی رصدگاہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان ڈولفن کے باعث گرم ہوائیں شہر کی جانب آنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کے قومی پرچم کہاں اور کیسے تیار ہوتے ہیں؟

رصدگاہ نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت 1984 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔