رواں سال کا دوسرا سورج گرہن(sun eclipse) آج ہوگا۔ یورپ میں 1999 کے بعد مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمال اور پرتگال میں سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
برطانیہ اور آئرلینڈ میں جزوی سورج گرہن ہوگا جبکہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کی پنشن کا نظام تبدیل
جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام رات 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔
اسپین میں ایک صدی کے بعد مکمل سورج گرہن دیکھا جاسکے گا، آخری بار اسپین میں مکمل سورج گرہن 1912 میں ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے 2 دن قبل دیکھا گیا تھا۔













بدھ 12 اگست 2026 

